وزیراعظم نواز شریف نے کل آل پارٹی کانفرنس کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نواز شریف نے آل پارٹیز اجلاس کل طلب کرلیا جب کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اے پی سی میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے سیاسی اور پارلیمانی سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے

167866
وزیراعظم نواز شریف نے کل آل پارٹی کانفرنس کا اجلاس طلب کرلیا

وزیراعظم نواز شریف نے آل پارٹیزکانفرنس کا اجلاس کل طلب کرلیا جب کہ اس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اے پی سی میں انسداد دہشت گردی کے قومی ایکشن پلان کے حوالے سے سیاسی اور پارلیمانی سربراہوں کو اعتماد میں لیں گے ۔
قومی ایکشن پلان پر بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا جس پر ایک مرتبہ پھر حکومت نے سیاسی جماعتوں کے خدشات اور تحفظات دور کرنے کے لئے کل دوپہر 2 بجے اے پی سی بلالی جس میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شرکت بھی متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن ضرب عضب ، ملک کی امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے آج قومی ایکشن پلان کے حوالے سے پہلے ہی اجلاس طلب کر رکھا ہے جس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء شریک ہونگے جبکہ وزیر اعظم نے اجلاس سے قبل آئینی اور قانونی ماہرین سے فوجی عدالتوں کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
واضح رہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن اور رضا ربانی کے علاوہ ایم کیو ایم اور جمعیت علما اسلام کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں