عمران خان کا قومی اورصوبائی اسمبلیوں سےاستعےٰ واپس لینے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخوا جہاں پر عمران خان کی تحریک انصاف کی حکومت ہے میں عمران خان نے پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے اور مسائل حل کرنے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے

160769
عمران خان کا قومی اورصوبائی اسمبلیوں سےاستعےٰ واپس لینے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخوا جہاں پر عمران خان کی تحریک انصاف کی حکومت ہے میں عمران خان نے پارٹی کی کارکردگی بہتر بنانے اور مسائل حل کرنے کے لیے بھی خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان اس سلسلے میں ہر ہفتے پشاور میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا کریں گے۔ اس سلسلے میں وہ پارٹی کے 28نومبر کو ہونے والے اجلاس میں تمام رہنماؤں کے ساتھ مشاورت کرتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔
ان کی قومی اسمبلیوں سے استعفے واپس لینے کی ایک اہم وجہ مارچ میں سینیٹ انتخابات کے ذریعے ایوان بالا میں نمائندگی حاصل کرنے قرار دیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے عہدیدار کے مطابق عمران خان اور سینئر رہنمائوں شاہ محمود قریشی ، عارف علوی ، اسد عمر، جہانگیر ترین و دیگر کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سے تمام استعفے واپس لے لیے جائیں، قومی اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے لیے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں سینئر رہنما تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے جبکہ پنجاب اسمبلی سے استعفے واپس لینے کے لیے میاں محمودالرشید اور پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری معاملات آگے بڑھائیں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں