پاکستان: فضائی حملہ 30 عسکریت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے فضائی حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر سمیت 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے

141976
پاکستان: فضائی حملہ 30 عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے شمال مغربی علاقے دتہ خیل کے ضلعے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے فضائی حملے میں عسکریت پسندوں کے ایک کمانڈر سمیت 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق حملے کا ہدف مقامی عسکریت پسندوں کے کمانڈر حافظ گل بہادر اور ان کے ساتھی صادق نور تھے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ دونوں عسکریت پسندوں کا تعلق حقانی گروپ سے ہےاور ان پر نیٹو فورسز پر حملے کرنے کے لئے خود کش حملہ آوروں کو افغانستان بھیجنے کا الزام ہے۔
اے ایف پی کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق حملے کے وقت عسکریت پسندوں اور ان کے کمانڈروں کی ایک کثیر تعداد اجلاس کے لئے جمع تھی اور حملے میں 30 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔
اے ایف پی کے مطابق حملے کا ہدف حافظ گل بہادر اور صادق نور تھے لیکن ہلاک ہونے والوں میں ان دونوں کی موجودگی کے بارے میں تاحال حتمی معلومات موجود نہیں ہیں تاہم گل بہادر اور صادق نور کے سات اہم کمانڈروں کی اس حملے میں ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
دوسری طرف عسکریت پسندوں کے ترجمان احمد اللہ حامدی نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ گل بہادر اور صادق نور دونوں زندہ ہیں۔
واضح رہے کہ حافظ گل بہادر وہ پہلے عسکریت پسند ہیں جنہوں نے جون 2012 میں شمالی وزیرستان میں پولیو ویکسی نیشن پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ۔
شمالی وزیرستان پاکستان کے اُن سات خود مختار قبائلی اضلاع میں سے ایک ہے کہ جن کی سرحدیں افغانستان سے ملتی ہیں اور یہ علاقہ سال 2000 کے اوائل سے القائدہ اور طالبان عسکریت پسندوں کا گڑھ بنا ہوا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں