پاکستان کی نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست

دبئی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف تین وکٹون کے نقصان پر پورا کر لیا

137856
پاکستان کی نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست

دبئی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان نے مقررہ ہدف تین وکٹون کے نقصان پر پورا کر لیا.
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کیویز ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئے جب ایک رنز پر ہی انور علی نے ولیم سن کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین کی راہ دکھادی، نیوزی لینڈ کی جانب سے اینڈرسن 48 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ اس کے دیگر کھلاڑیوں میں گپٹل نے 32،رونچی33، ڈیوچ 1، ٹیلر4،نیشام 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ میکم ایک اور ملنے 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز اسکورکیے۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر اور محمد عرفان نے 2،2 جبکہ انور علی،رضا حسن اور کپتان شاہد آفریدی نے ایک ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے 136 رنز کا ہدف آخری اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ پاکستان کے لیے سرفراز احمد اور اویس ضیا نے اننگز شروع کی اور 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ اویس 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ صرف دو رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہو ئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ حارس کی گری جو 11 رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد 76 رنز اور عمر اکمل 27 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس سے پہلے نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے کورے اینڈرسن چار چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 48 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔گپٹل اور رونکی نے بالترتیب 32 اور 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور سہیل تنویر نے دو، دو وکٹیں جبکہ شاہد آفریدی، رضا حسن اور انور علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں