امریکی وزیر خارجہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ امریکہ وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات میں بہتری پیش رفت کاخیر مقدم کرتے ہوئے اے علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

210298
امریکی وزیر خارجہ کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ہے۔
امریکہ وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات میں بہتری پیش رفت کاخیر مقدم کرتے ہوئے اے علاقائی استحکام کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔
متحدہ امریکہ نے پاکستان کو علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے ۔یہ یقین دہانی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے ساتھ ملاقات میں کرائی۔
جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج ایک انتہائی مضبوط اور منظم ادارہ ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے پاک افغان تعلقات میں بہتری کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لئے مکمل حمایت کا یقین بھی دلایا۔ ملاقات میں پاکستان کے امریکا میں سفیر جلیل عباس جیلانی بھی موجود تھے۔ آرمی چیف نے امریکی وزارت خارجہ میں موجود کتاب یادگار میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں