عوام 30 نومبر تک اپنی توانائیاں بچاکر رکھیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں بڑا معرکہ ہونے والا ہے کارکن اپنی تمام توانائیاں بچا کر رکھیں۔زرداری اور نواز شریف جمہوریت نہیں دھاندلی کا نظام بچانا چاہتے ہیں

208206
عوام 30 نومبر تک اپنی توانائیاں بچاکر رکھیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو اسلام آباد میں بڑا معرکہ ہونے والا ہے کارکن اپنی تمام توانائیاں بچا کر رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ زرداری اور نواز شریف جمہوریت نہیں دھاندلی کا نظام بچانا چاہتے ہیں ،ملک میں سب سے بڑے ٹیکس چور خود حکمران ہیں، آدھے ارکان اسمبلی ٹیکس نہیں دیتے، مہذب معاشرہ ہو تو سارے جیل میں بند ہوں، اداروں میں سیاسی مداخلت ہے،اہم عہدوں پر رشتہ داروں کو لگایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت طاقت کے ذریعے ڈرانے دھمکانے کی کوشش کریگی لیکن ٹائیگرز اور یوتھ تیار ہوجائیں، 30 نومبر کو ہر صورت اسلام آباد پہنچیں۔ اب نواز شریف اور زرداری کا گٹھ جوڑ مزید نہیں چل سکے گا اور ملک گیر سطح پر تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ عملی طور پر حقیقت کا روپ دھارے گا۔
انہوں نے کہا کہ عوام بتائیں کہ میٹرو بس منصوبہ ضروری تھا یا لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اہم ہے، 60 کی دہائی میں مشرق وسطیٰ سے لوگ تعلیم کے لیے پاکستان آتے تھے، ماضی میں جب وہ بھارت سے پاکستان آتے تو ایسا لگتا تھا کہ کسی امیر ملک میں آگئے ہیں، 18 کروڑ عوام میں سے صرف ساڑھے 8 لاکھ ٹیکس دیتےہیں، تھوڑے سےلوگوں کو نوازنے کے لئے ٹیکس اسٹرکچر خراب کیا جاتا ہے، وہ 18 برس پہلے سیاست میں آئے اور 18 برسوں سے وہی کچھ کہتے آرہے ہیں جو وہ آج کہتے ہیں لیکن اس وقت لوگوں کو یقین نہیں ہوتا تھا کہ کیا ملک میں تبدیلی آسکتی ہے۔
دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک میں تبدیلی آچکی ،لوگ حقوق کےلیےکھڑے ہوگئے ہیں، انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کے بعد سے کنٹینر میں رہوں گا،30 نومبر کو اعلان کروں گا آئندہ ہمیں کیا کرنا ہے ، ہائیکورٹ نے بھی کہہ دیا دھرنے میں آنا جرم نہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں