عمران خان ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاست کریں ، پرویز رشید
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تشدد کے بجائے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاست کریں ۔
192655
ووفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تشدد کے بجائے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے سیاست کریں ۔ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز پر حملے اور عمران خان کی اشتعال انگیز تقریریں بھی دکھائی گئیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ یہ ساری باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر پر حملہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا ہے ۔ عمران خان خود کو پی ٹی وی پر حملہ سے بری الذمہ قرار نہیں دے سکتے۔ عمران خان نے 14 اگست سے یکم ستمبر 2014ءتک اشتعال انگیز تقاریر کیں جس کے نتیجہ میں غنڈہ گردی اور حملوں کے واقعات سامنے آئے ۔