عظیم مفکرعلامہ محمد اقبال کا 137واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

علامہ اقبال کو بیسویں صدی کے ایک معروف شاعر، مصنف، قانون دان، سیاستدان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت کا درجہ حاصل ہے تاہم ان کی بنیادی وجۂ شہرت شاعری ہے۔ یوم ولادت کے سلسلے میں،،سیمینار اور تقاریب ہوں گی جن میں علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر روشنی ڈالی جائے گی

185989
عظیم مفکرعلامہ محمد اقبال کا 137واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

ملک بھر میں مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا 137 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے ۔ لاہور میں علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ۔ بحریہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھال لیے ۔
9 نومبر 1877 ءکو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ محمد اقبال نے ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی جس کے بعد انہوں نے لاہور کا رخ کیا۔ 1899میں انہوں نے ایم اے کا امتحان دیا اور پنجاب بھرمیں اوّل آئے۔ ایم اے کے بعد وہ شعبہ درس و تدریس سے منسلک ہوگئے اس دوران شاعری بھی جاری رہی، اورینٹل کالج میںِ تدریس سے بھی منسلک رہے۔
1905 میں وہ برطانیہ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی ٹرنٹی کالج میں داخلہ لے لیا تاہم ایک ماہ کے بعد ہی انہوں نے معروف تعلیمی ادارے لنکنزاِن میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں بعد وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انہوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
1910 میں وطن واپسی کے بعد انہوں نے وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا۔ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا۔
ان کے اردو مجموعہ کلام میں بانگ درا، بالِ جبریل اور ضرب کلیم شامل ہیں، اس کے علاوہ “دا ریکنسٹرکشن آف ریلیجس تھاٹ ان اسلام” کے نام سے انگریزی میں ایک کتاب بھی تحریر کی۔ بحیثیت سیاستدان ان کا سب سے نمایاں کارنامہ نظریۂ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے 1930ء میں الہ آباد میں مسلم لیگ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیش کیا تھا۔
ملک بھر میں مفکر پاکستان کے یوم ولادت کے سلسلے میں،،سیمینار اور تقاریب ہوں گی جن میں علامہ اقبال کی شاعری اور افکار پر روشنی ڈالی جائے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں