یوم عاشورکے موقع پر صدرمملکت ممنون حسین کا پیغام

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں واقعہ کربلا وشہدائے کربلا کی عظیم و لازوال قربانیوں کی یاد دلانے کے علاوہ اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثاروقربانی کا درس دیتا ہے۔

181432
یوم عاشورکے موقع پر صدرمملکت ممنون حسین کا پیغام

صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ یومِ عاشورہ ہمیں واقعہ کربلا وشہدائے کربلا کی عظیم و لازوال قربانیوں کی یاد دلانے کے علاوہ اعلیٰ مقاصد کے حصول کی خاطر ایثاروقربانی کا درس دیتا ہے۔موجودہ حالات کے تناظراور پاکستان میں امن و خوشحالی کیلئے اُسوہ شبیریؓ پر چلتے ہوئے ہر طرح کے اختلافات کو بھلانا ہوگا۔ محبت ،رواداری،برداشت،امن،سلامتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔ ہم دہشت گردی اور انتہا پسندانہ سوچ ونظریات کی حامل قوتوں کے سدباب کے لیے کسی بھی قسم کا اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں