کابینہ کے اجلاس میں تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزرا کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعظم کا آڈٹ رپورٹ پر عدم اطمینانکا اظہار

175555
 کابینہ کے اجلاس میں تین وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں وفاقی وزرا کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلا س میں تین وزارتوں پٹرولیم،ریلوے اور منصوبہ بندی و ترقی کی کارکردگی کاجائزہ لیاجا رہا ہے ۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بجلی کے زائد بلوں سے متعلق آڈٹ رپورٹ پیش کی گئی ہے۔
آڈٹ رپورٹ پر وزیر اعظم نے عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور دوبادہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اوور بلنگ کا معاملہ سنجیدہ نوعیت کا ہے۔
وزیراعظم کو پیش کردہ رپورٹ میں بتای۹ا گیا ہے کہ جولائی 2014 میں انرجی میٹرز کی ریڈنگ کا جائزہ نہیں لیا جاسکا اور مقررہ نرخوں سے متعلق اکتوبر 2013 کے گزٹ نوٹی فکیشن پر انحصار کیا گیا جس کی وجہ سے بلوں کی مد میں 2 ارب 2 کروڑ سے زائد اضافی رقم وصول کی گئی جبکہ 27 کروڑ 68 لاکھ 80 ہزار بجلی یونٹ اضافی خرچ کئے گئے اور ایڈجسمنٹ کی مد میں 33 کروڑ 33 لاکھ 30 ہزارروپے وصول ہوئے۔
وزیراعظم نے آڈٹ رپورٹ پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ایک ہفتے کے اندر دوبارہ آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگرعوام پر بوجھ ڈالا گیا ہے تو اس کا ازالہ بھی ہونا چاہیئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں