عمران خان اب استعفےٰ لینے کی بجائے چندہ جمع کررہے ہیں:  مریم نواز

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کی دھرنا دینے کی تحریک اب اپنا مقصد کھو چکی ہے اور اب وہ چندہ جمع کرنے والی ایک تحریک کا روپ اختیار کر چکی ہے

171234
عمران خان اب استعفےٰ لینے کی بجائے چندہ جمع کررہے ہیں:  مریم نواز

وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کی دھرنا دینے کی تحریک اب اپنا مقصد کھو چکی ہے اور اب وہ چندہ جمع کرنے والی ایک تحریک کا روپ اختیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہا جو تحریک بے مقصد دھرنوں کی سیاست کرے گی اس تحریک کا انجام یہی ہو گا۔ اس لیے تحریک انصاف کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تحریک شروع کرنے کی ضرورت تھی نہ کہ وہ کنگلے ہو کر عوام سے چندہ جمع کرنا شروع کر دیں۔
انہوں نے ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے دھرنا جاری رکھنے کیلیے عوام سے چندہ کی اپیل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ قسمت کا کھیل دیکھیں وزیر اعظم نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے اب اپنے استعفے منظور کروانے کا کہہ رہے ہیں ۔ اگست 2014ء میں ان کا مطالبہ تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دو اور اب اکتوبر2014ء میں وہ کہہ رہے ہیں خدارا ہمارے استعفے منظور کرو۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں