میں نہ مانوں، میں تو استعفیٰ لے کر ہی جاوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا استعفیٰ لیے بغیر کہیں نہیں جانے والے۔ وہ اس وقت اسلام میں رہیں گے جب تک نواز شریف کا استعفیٰ حاصل نہیں کرلیا جاتا۔ ہم اسی دھاندلی کے خلاف یہاں کھڑے ہیں

165973
میں نہ مانوں، میں تو استعفیٰ لے کر ہی جاوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ نواز شریف کا استعفیٰ لیے بغیر کہیں نہیں جانے والے۔ وہ اس وقت اسلام میں رہیں گے جب تک نواز شریف کا استعفیٰ حاصل نہیں کرلیا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ دھرنا نواز شریف کا استعفےٰ حاصل کرنے ہی کے لیے شروع کیا تھا اور اس کو حاصل کرنے کے بعد ہی وہ یہاں سے جائیں گے ورنہ وہ یہاں ہی بیٹھیں رہیں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک فارم 15اور 16اپنی ویب سائٹ پر نہیں چڑھائے ،اب اس کا جواب سپریم کورٹ میں لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو پتہ ہے کہ یہ فارم ویب سائٹ پر آنے سے دھاندلی کا راز فاش ہو جائے گا اور سب کو معلوم ہو جائے گا کہ 2013 کے انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ۔ ہم اسی دھاندلی کے خلاف یہاں کھڑے ہیں تحریک انصاف وہ واحد پارٹی ہے جو دھاندلی کے خلاف میدان میں نکلی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دھاندلی میں ملوث لوگوں کو سزا نہیں ملتی اس وقت تک دھاندلی کو ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی وجہ سے ملک میں حقیقی جمہوریت آئے گی ۔ عمران خان نے کہا کہ ہم اس اسمبلی کو مانتے ہیں نہ ہی سپیکر کو ،سپیکر سے کہتا ہوں ہمارے استعفےٰ فوری طور پر منظور کریں ،ہم اسمبلی میں واپس نہیں جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مزید کم کرائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ دھرنے کو 70دن ہوگئے اور یہ دھرنا محرم میں دھرنا جاری رہے گا بلکہ محرم کے بعد یہ دھرنا نواز شریف کے لیے خطرناک ثابت ہو گا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں