پاکستان کی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے: نوازشریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات مستحکم ہونے ہی کی صورت میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور اسے ہم ہی نے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے

164652
پاکستان کی خوشحالی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے: نوازشریف

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی حالات مستحکم ہونے ہی کی صورت میں غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمیں ملک کے سیاسی حالات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان مدعو کیا جاسکے۔
انہوں نے سیاسی رہنماوں سے پاکستان پر رحم کھانے اور پاکستان کو برباد کرنے سے باز آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے اور اسے ہم ہی نے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی بحران اور اس کے حل کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ گورنر پنجاب نے وزیر اعظم کو عوامی تحریک اور پی ٹی آئی کی قیادت سے بلواسطہ رابطوں سے آگاہ کیا۔ملاقات میں پنجاب میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں اور اوور سیز پاکستانیوں کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے۔ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلیے سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے اورا نشا اللہ سر خرو ہوں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بعد میں مختلف حلقوں کے ارکان قومی اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کے علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں