پاکستانی عوام کی حمایت سے ملک کا وزیراعظم بنوں گا: عمران خان

زرداری ،نواز شریف اور مولانا مل کر بھی مجھے نہیں ہرا سکتے ،آخری گیند تک لڑوں گا،نئے پاکستان میں انسانوں کی قدر ہوگی ۔آج ملتان میں آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا

152592
پاکستانی عوام  کی حمایت سے ملک کا وزیراعظم بنوں گا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ قوم ان کے ساتھ ہے اور وہ عوام ہی کی حمایت سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے زرداری جیسی سیاست نہیں آتی ملتان میں آج دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا ۔
انہوں نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے غیب کی طرف سے مدد آئے گی،زرداری ،نواز شریف اور مولانا مل کر بھی مجھے نہیں ہرا سکتے ،آخری گیند تک لڑوں گا،نئے پاکستان میں انسانوں کی قدر ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ قوم تیار ہے ،مجھے کسی اشارے کی ضرورت نہیں ۔مجھے قوم کی طرف سے اشارہ آرہا ہے ،عوام سے پر امید ہوں ۔اللہ نے موقع دیا تو ظالموں کو سزائیں دلوائوں گا،یہ قبضہ گروپ ہے اس لئے مفادات کے لئے اکٹھے ہوگئے ہیں ،یہ کچھ نہیں کرسکتے ،زرداری اور نواز شریف کا وقت ختم ہوگیا ہے ،تحریک انصاف دونوں کا احتساب کرے گی ، دونوں کا مقابلہ کروں گا اور وقت آنے پر قوم کو نہ صرف ان کے گٹھ جوڑ سے آگاہ کروں گا بلکہ بیرون ملک پڑے ان کے اربوں ڈالر کے اثاثے بھی سامنے لاوں گا ۔
انہوں نے کہا کہ ،قوم نئے پاکستان کے لئے تیار ہے آج ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا اور اس حوالے سے پی ٹی آئی ایک اور ریکارڈ قائم کرے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں