پیپلز پارٹی کے جیالے ہی پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا دل پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے ساتھ ہی دھڑکتا رہے گا۔ پارٹی کے کچھ اراکین ہم سے ناراض ہیں لیکن میں ان سے ذاتی طور پر معذرت کرتا ہوں

143023
پیپلز پارٹی کے جیالے ہی پیپلز پارٹی کا اثاثہ ہے: بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی شریک چیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمارا دل پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے ساتھ ہی دھڑکتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پارٹی کے کچھ اراکین ہم سے ناراض ہیں لیکن میں ان سے ذاتی طور پر معذرت کرتا ہوں اور کہتا ہوں کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب ہمیںان غلطیوں سے چھٹکارا پانا ہوگا اور اپنے کارکنوں کے ساتھ آگے کی جانب بڑھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ماضی کی ان غلطیوں کا نہ صرف ازالہ کرنے پر کمربستہ ہیں بلکہ اس ازالے کی صورت میں ہم آپ کے کھوئے ہوئے اعتماد کو ازسرنو بحال کرنے کا بھی عزم لئے ہوئے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آپ کسی اور سیاسی جماعت میں جانے کی خواہش رکھتے ہیں تو آپ پہلے پھر سوچ لیں ہم نے اصلاحات کا فیصلہ کر لیا ہے ، آپ میرے ساتھ کسی شکایت کی سزا پاکستان یا جمہوری عمل کو ہرگز نہ دیں، برائے مہربانی کسی بھی غیر جمہوری اور انتہاپسند جماعت کی ہرگز حمایت نہ کریں کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی دائیں بازو کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ملک میں اعتدال پسندی کو فروغ دینا ہوگا اور اس کے لیے پیپلز پارٹی کو مضبوط بنانا ہوگا۔ ان ہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنوں کے اپنے ساتھ لے کر آگے بڑھنا چاہتے ہیںانہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے جس میں پارٹی پالیسی سے اختلاف کا اظہار کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے آپ کے ساتھ مل کر ہم اس پارٹی کو ملک کی سب سے بڑی جمہوری پارٹی بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کو اپنی آوز بلند کرنے کا حق حاصل ہو۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں