ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہی ہمارا ہدف ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں نا انصافیوں اور غربت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔ جب تک ملک میں "سٹیٹس کو" کو ختم نہیں کرلیاجاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا

139867
ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہی ہمارا ہدف ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں نا انصافیوں اور غربت کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔
انہو نے کہا کہ جب تک ملک میں "سٹیٹس کو" کو ختم نہیں کرلیاجاتا ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا ۔ ملک میں ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ سیاستدان ہیں جو عوام کو اپنا غلام بنائے ہوئے ہیں اور ان پر باری باری حکومت کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے قائد نے کہا کہ مشن اور جدوجہد کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہوتا کامیابی تک وہ کنٹینر میں ہی رہیں گے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کا بنیادی حق چھین لیا گیا ہے ۔ہماری جدوجہد انصاف کے حصول کے لئے ہے ۔مجھے پتہ تھا ہمیں یہ حق نہیں مل سکے گا کیونکہ یہاں جو اقتدار میں آجاتا ہے اس کو کوئی ہٹا نہیں سکتا اور انصاف کے تمام ادارے بھی اس کے ماتحت آجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سارے قانونی راستے اختیار کئے ،سپریم کورٹ ،الیکشن کمیشن اور پارلیمنٹ کو موقع دیا لیکن ہمیں انصاف نہیں ملا ،اس لئے سڑکوں پر آیا ہوں ۔نواز شریف انتخابی دھاندلی میں براہ راست ملوث ہیں ہم یہاں سے نہیں ہٹیں گے ۔الیکشن کمیشن کی رپورٹ نے میرے الزامات کی تصدیق کردی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قوم بیدار ہو گئی ہے اور وہ قوم کو بیدار کرنے کے لیے ملک کے مختلف علاقوں میں دھرنوں کے ساتھ ساتھ جلسہ کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے اور وہ اتوار کو مینار پاکستان میں میں تاریخی جلسہ کرتےہوئے نواز شریف حکومت کا چراغ گل کردیں گے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں