عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مقدمات کو ختم کرنے کی درخواست

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے رنماؤں سمیت ان کے کارکنان کے خلاف دہشت گردی اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں

115457
عمران خان اور طاہرالقادری کے خلاف مقدمات کو ختم کرنے کی درخواست

اطلاع کے مطابق وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سمیت دھرنے میں شریک دیگر جماعتوں کی قیادت کے خلاف دہشت گردی سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمات کو واپس لینے پر آمادگی ظاہر کردی۔
حکومت کی اعلیٰ شخصیت نے تحریری معاہدہ تشکیل پانے کے فوراً بعد مقدمات کی واپسی کے لیے مصالحتی جرگے کو گرین سگنل دے دیا ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت، عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے درمیان مصالحت کرنے والے جرگے کے سربراہ سراج الحق نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ اس سیاسی بحران کے حل کے لیے ضروری ہے کہ حکومت عوامی تحریک، تحریک انصاف، ق لیگ اور دوسرے گروہوں سمیت خصوصاً عمران خان، طاہر القادری اور ان کے کارکنان کے دہشت گردی اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے مقدمات کو واپس لے تاکہ معاملے کو افہام و تفہیم سے حل کیا جاسکے۔
سراج الحق کی درخواست پر وزیر اعظم نے حکومتی قانونی ٹیم کو اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اعلیٰ حکومتی شخصیت کی جانب سے سراج الحق کو پیغام دیا گیاکہ اگر عوامی تحریک اور تحریک انصاف کی قیادت سنجیدگی کے ساتھ تحریری معاہدہ کرنے کے لیے تیار ہے تو حکومت اپنی مدعیت میں درج تمام مقدمات واپس لے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں