صدر پاکستان کا ٹی آرٹی سے انٹرویو

ممنون حسین: جناب ایردوان کی فتح ان کے عوام سے گہری قربت اور مزاج میں پنہاں ہے، لہذا یہ اپنے نئے عہدے پر بھی گزشتہ کامیابیوں کو جاری رکھیں گے

108583
صدر پاکستان کا ٹی آرٹی سے انٹرویو

صدارتی اختیارات کی تبدیلی کی تقریب میں شریک صدر پاکستان ممنون حسین نے ٹی آرٹی کےسوالات کا جواب دیا۔
ترکی کے گزشتہ 12 برسوں بھر کے دوران خطے مین امن و امان کے تحفظ کی خاطر اہم کام سر انجام دینے کی وضاحت کرنے والے ممنون حسین ایردوان اور داؤد اولو کے اپنے نئے عہدوں پر بھی کامیابیوں کو جاری رکھنے پر اپنے یقین کا اظہار کیا۔
حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا موقع ملنے پر اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرنے والے پاکستانی صدر ممنون حسین نے کہا کہ ہم"صدر ایردوان کے نئے امور کا بڑے تجسس اور ہیجان سے منتظر ہیں۔" ایردوان کے عوام کے انتہائی قریب مزاج کے حامل ہونے پر زور دینے والے حسین کا کہنا تھا کہ "ایردوان کی کامیابی کا راز اسی میں پوشیدہ ہے۔"
نو منتخب وزیر اعظم احمد داؤد اولو کے بارے میں بھی اپنے جائزے پیش کرنے والے صدر ِ پاکستان نے بتایا کہ "داؤد اولو انتہائی محنتی شخصیت ہیں جس چیز کا ہر کس نے ان کے وزارتِ خارجہ کے دور میں مشاہدہ کیا ہے۔"

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں