پاکستان: وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ

لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت 19 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے

93383
پاکستان: وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ

پاکستان میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف قتل کا مقدمہ۔۔
اطلاع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف سمیت 19 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عدالت نے 17 جون کو لاہور میں پاکستان عوامی تحریک پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 14 شہریوں کی ہلاکت سے متعلق 19 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
فہرست میں شامل 19 افراد میں پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف، پنجاب کے وزیر اعلٰی شہباز شریف اور وزیر داخلہ نثار علی خان بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک پارٹی کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو ہٹائے جانے پر پارٹی ورکروں نے مظاہرہ کیا ، مظاہرے کے شدت اختیار کرنے پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 14 شہری ہلاک اور تقریباً 90 زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں