پاکستانی اقتدار کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں: عمران خان

عمران خان کی رہائش گاہ کے اطراف میں ان کے حامی اور پارٹی کے لوگ 14 اگست کے لانگ مارچ کے لیے

89341
پاکستانی اقتدار کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے جزوی اتحاد نے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف سمیت حکمران اتحاد کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
14 ماہ تک عمران خان کے دھاندلی کے بیانات کا مذاق اڑانے اور کپتان کو اہمیت نہ دینے والے حکومتی اکابرین گزشتہ ایک ہفتے سے بیانات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں ۔ ان بیانات کا کوئی سر پیر نہیں ہوتا ہے۔
اور ایسا لگتا ہوتا ہے کہ جیسے ان کے یہ بیانات کسی شمع کی لو کی طرح ہیں جو آخری دم لیتے وقت بہت زور سے پھڑپھڑاتی ہے۔ زمان پارک لاہور میں واقع عمران خان کی رہائشگاہ پر ہزاروں انصافین مکمل اعتماد اور عزم کے ساتھ سڑک پر ڈیرے ڈالے بیٹھے ہیں اور ابھی تک حکومت نے ماڈل ٹاون کی طرح زمان پارک کو کنٹینرز کی دیوار برلن کے حصار میں نہیں جکڑا ۔
ادھر انتخابی دھاندلی کے حوالے سے پاکستانی عوام کی اکثریت کا یہ یقین ہے کہ 35 سے45 نشستوں پر دھاندلی تو ضرور ہوئی ہے مگر یہ تمام نشستیں محض پی ٹی آئی کی نہیں ہیں بلکہ ان میں پیپلز پارٹی،مسلم لیگ ق اور جماعت اسلامی کی نشستیں بھی شامل ہیں۔
یہ دھاندلی نہ ہوتی تب بھی عمران خان وزیر اعظم نہیں بن سکتے تھے مگر وہ اپوزیشن لیڈر ضرور بنتے اور مسلم لیگ ن بھاری مینڈیٹ کے نشے میں جھومنے کی بجائے مخلوط حکومت کی بھول بھلیوں میں پھنسی ہوتی۔ ایک صحافی کی حیثیت سے مستقبل میں مجھے تو تحریک انصاف پہلے، پیپلز پارٹی دوسرے اور مسلم لیگ ن تیسرے نمبر پر آتی دکھائی دے رہی ہیں۔آصف علی زرداری نے اپنے کارڈز بہت اچھے کھیلے ہیں وہ نہ تو ن لیگ کی حمایت میں کشتیاں جلانے پر آمادہ ہیں اور نہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی حمایت میں مارشل لاء کو دعوت دے رہے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں