پاکستان: کور کمانڈرز کا اجلاس

ملک بھر کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے فوجی کمانڈر جامع طور پر جائزہ لیتے ہوئے کسی حکمتِ عملی کا تعین کرنے میں مصروف ہیں

87208
پاکستان: کور کمانڈرز کا اجلاس

اطلاع کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔
کور کمانڈر کانفرنس میں ملک بھر میں سیکیورٹی صورت حال، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب، متاثرین کی امداد اور سرحدی امور پر جامع طور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت دو روز قبل ہونے والی قومی سلامتی کانفرنس، اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کے نفاذ اور ملک کی مجموعی صورت حال پر بھی غور کررہی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں