پاکستان نے افغانستان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا نوٹس لے رہا ہے۔  افغانستان کی جانب سے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے لگائے جانے والے یہ الزامات کو مایوس کن ہیں ۔

82866
پاکستان  نے افغانستان کے  بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا


دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے پاکستان کے خلاف افغانستان کی جانب سے عائد کردہ بے بنیاد الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کی صورتحال کا نوٹس لے رہا ہے۔ جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انھوں نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کرنے کے لئے لگائے جانے والے مسلسل الزامات کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کی جانب سے عائد کردہ دہشت گرد حملوں اور سرحد پار گولہ باری کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔ افغان نیشنل سیکورٹی کونسل اور وزارت امور خارجہ کی جانب سے حالیہ بیانات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مایوس کن اور افسوسناک ہیں۔ ہم پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے عزم پر اثر انداز ہونے والے کسی بھی بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ ہم تواتر کے ساتھ زور دیتے رہے ہیں کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ دشمن ہے جو پورے خطے کو نقصان پہنچا رہا ہے جس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے تمام فریقین کو ٹھوس کوششیں کرنا چاہئیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں