عمران خان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں : نواز شریف

استعفیٰ اور مڈٹرم انتخابات کے سوان تمام امور پر بات چیت کی رضا مندی۔ وزیراعظم نواز شریف کی عمران خان کے مطالبات پر اپنے رفقائے کار سے مشاورت ۔ نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں سے مذاکرات کیے

82967
عمران خان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں : نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے مطالبات پر اپنے رفقائے کار سے مشاورت کی ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ساتھیوں کے ہمراہ مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی کا ایک وفد وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے خصوصی دعوت پر ا اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی عبوری صدر سینیٹر حاجی محمد عدیل، قومی اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور اور صوبائی صدر اور ایم این اے امیرحیدر خان ہوتی شامل تھے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے وفد جس کی قیادت گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت عباد نے کی وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد نے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس موقع پر ایم کیوایم نے وزیراعظم کو انتخابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم چاہتی ہےکہ موجودہ حالات کا سیاسی حل نکالا جائے،الطاف حسین پہلےہی کہہ چکےہیں کہ اگرہمیں بھی قربانی دینی پڑی تودیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ ثالثی کےلیے تیار ہے،موجودہ مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم ہرممکن کردار ادا کرے گی،تحریک انصاف اور عوامی تحریک کےمطالبات پروزیراعظم سےتفصیلی بات چیت ہوئی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں