صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے تحفظ پاکستان بل پر صدر ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیئے جس کے بعد تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا

125193
صدر مملکت ممنون حسین نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی اور سینیٹ سے اتفاق رائے سے منظور ہونے والے تحفظ پاکستان بل پر صدر ممنون حسین نے بھی دستخط کر دیئے جس کے بعد تحفظ پاکستان بل تحفظ پاکستان ایکٹ 2014 بن گیا جس کا اطلاق آئندہ 2 سال کے لئے اور فوری نافذ العمل ہوگا۔
ایم کیو ایم سمیت بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے تحفظات کے باوجود پارلیمنٹ کے دونوں ایوانواں نے تحفظ پاکستان بل 2014ء کی منظوری دی۔
ابتدائی طور پر یہ قانون دو سال کیلئے نافذ ہوگا۔ تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے تحت ملزم کے ریمانڈ کی مدت ساٹھ روز ہوگی۔ خصوصی عدالت کے قیام کیلئے متعلقہ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے مشاورت کی جائیگی۔ مشتبہ شخص پر فائرنگ کے اختیار کے معاملے پر سیف گارڈ بھی رکھے گئے ہیں۔ کسی شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے واقعہ کی جوڈیشل انکوائری بھی ہوگی۔ تحفظ پاکستان ایکٹ 2014ء کے تحت اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ، سرکاری املاک پر حملے کرنیوالوں اور انتہا پسندوں کیخلاف بھی کارروائی کی جا سکے گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں