شمالی وزیرستان آپریشن سے انسدانی سانحہ جنم لے رہا ہے: عمران خان

اس انسانی سانحہ سے بچنے کے لیے صرف خیبر پختونخواہ کے عوام ہی کو نہییں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو آگے بڑھتے ہوئے ان بے گھر ہونے والے افراد کو امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے

121147
شمالی وزیرستان آپریشن سے انسدانی سانحہ جنم لے رہا ہے: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن سے ایک ’انسانی سانحہ‘ جنم لے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس انسانی سانحہ سے بچنے کے لیے صرف خیبر پختونخواہ کے عوام ہی کو نہییں بلکہ پورے پاکستان کے عوام کو آگے بڑھتے ہوئے ان بے گھر ہونے والے افراد کو امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستانی فوج کو امدادی ایجنسیوں کو خیبر پختونخوا میں کام کرنے کی اجازت دینی چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ امداد کے بغیر ان کی حکومت صورتحال سےنبٹنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف خبیر پختونخواہ کا مسئلہ نہیں ہے یہ مسئلہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے اور اگر ہم نے اس مسئلے کو حل کرنے کی جانب ابھی ہی سے کوئی توجہ نہ دی تھی پھر یہ مسئلہ سنگین مسئلے کا روپ اختیار کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں تین ہفتے پہلے شروع ہونے والے فوجی آپریشن کے بعد ساڑھے سات لاکھ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ قریبی صوبے خیبر پختونخوا میں ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے لانگ مارچ اور حکومت مخالف تحریک کے حوالے سے مزید مشاورت کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اسی سلسلہ میں کل لاہور پہنچ رہے ہیں جس دوران وہ پارٹی کے اہم رہنماؤں سے لانگ مارچ اور حکومت مخلاف تحریک کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں