پاکستان کے تیسرے پلوٹونیم ریکٹر نے کام کرنا شروع کردیا

امریکی دفاعی ویب سائٹ ڈیفنس نیوزنےپاکستان میں تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹر سے پیداوار شروع کرنے سے متعلق خبر نشر کرتے ہوئے کہا ہے اس ریکٹر سے ایندھن کی پیداوار کو پہلے ہی سے حاصل کیا جا رہا تھا

120240
پاکستان کے تیسرے پلوٹونیم ریکٹر نے کام کرنا شروع کردیا

امریکی دفاعی ویب سائٹ ڈیفنس نیوزنےپاکستان میں تیسرے پلوٹونیم ری ایکٹر سے پیداوار شروع کرنے سے متعلق خبر نشر کرتے ہوئے کہا ہے اس ریکٹر سے ایندھن کی پیداوار کو پہلے ہی سے حاصل کیا جا رہا تھا۔
ویب سائٹ نے مارچ اوردسمبر2013 کی سیٹلائٹ تصاویر کو پیش کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس ریکٹر نے اب باقاعدگی سے کام کرنا شروع کردیا ہے۔
ویب سائٹ میں اس ریکٹر کی تصویر میں کولنگ ٹاورزسے پانی کے بخارات اڑتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان بڑی تیزی سے اپنے ریکٹرز کو حتمی شک دےرہا ہے اور اس کو چوتھا ریکٹر بھی تعمیر کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگرخوشاب تھری نے2013کے اوائل میں کام شروع کردیا تھاتو ایندھن کی پہلی کھیپ پہلے ہی باہرلائی جاچکی جسے ٹھنڈاکیا جاچکا ہے۔ 2014 یا ممکنہ طورپر 2015 میں ری پراسس کے لیے یہ دستیاب ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 3آپریٹنگ ری ایکٹرزکی پاور40 سے50 میگاواٹ ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں