جسٹس افتخارچوہدری نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

عمران خان کی جانب سے بغیر ثبوت 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات لگا کر شخصیت کو متنازع بنانے کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیرمین تحریک انصاف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے

119861
جسٹس افتخارچوہدری نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا

سابق چیف جسٹس آف پاکستان نے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کرنے پر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا۔
عمران خان کی جانب سے بغیر ثبوت 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے سنگین الزامات لگا کر شخصیت کو متنازع بنانے کے خلاف سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے چیرمین تحریک انصاف کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افتخار محمد چوہدری نے دھاندلی کے الزامات پر عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوانے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری گزشتہ سال دسمبر میں اپنے عہدے سے سکبدوش ہوئے تھے۔ عمران خان کی جانب سے سابق چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے گئے ہیں کہ افتخار محمد چوہدری عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے ذمہ دار ہیں لہذا ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں