14اگست کااحتجاجی مارچ یوم آزادی کی روح کے منافی، پرویز رشید

117958
14اگست کااحتجاجی مارچ یوم آزادی کی روح کے منافی، پرویز رشید

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاجی مارچ یوم آزادی کے روح کے منافی ہوگا، خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہوچکی ہے، عمران خان ان ناکامیوں سے لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے واویلا کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفیٰ پارلیمانی سیاست سے بھاگنے کے مترادف ہوگا، عمران خان، طاہر القادری اور دہشت گردوں کے درمیان سٹرٹیجک الائنس ہے، جو کوئی بھی ریاست کی رٹ کو تسلیم نہیں کرتا اوربندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے وہ دہشت گرد ہے اور اسے ختم کیا جائے گا، وزیرستان آپریشن کی کامیابی سے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی جائے گی، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے حکومت تمام ضروری اقدامات کررہی ہے، پنجاب حکومت نے وزیرقانون سے استعفیٰ لے کر ایک مثال قائم کی ہے، موجودہ حکومت آنے والی حکومت کو ایک مستحکم اور ترقی یافتہ پاکستان دے گی۔ گذشتہ روز ایک ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتجاجی ریلیوں اوراحتجاجی سیاست سے یہ منفی تاثر جائے گا کہ پارلیمنٹ منقسم ہے، سیاسی قیادت کو میچور سیاستدانوں کی طرح اتفاق کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ عوام کو سڑکوں پر لانے سے دہشت گردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیابی کا موقع فراہم ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں