سینیٹ نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل 2014 ایوان میں پیش کیا۔ کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے باعث اسے اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا

112315
سینیٹ نے تحفظ پاکستان بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی تحفظ پاکستان بل 2014 کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔
سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیرمین صابر بلوچ کے زیر صدارت ہوا جس کے دوران حکومتی رکن زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل 2014 ایوان میں پیش کیا۔ کسی بھی رکن نے بل کی مخالفت نہیں کی جس کے باعث اسے اتفاق رائے سے منظورکرلیا گیا ۔ بل کے تحت سیکورٹی فورسز کو گریڈ 15 کے مجاز افسر کی اجازت سے مشتبہ دہشت گرد پر گولی چلانے کا اختیار حاصل ہوگا۔
اس موقع پر زاہد حامد کا کہنا تھا کہ بل کی متفقہ منظوری پر تعاون کے لئے ایوان میں موجود تمام پارلیمانی پارٹیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ بل کے ذریعے پاکستان کی سلامتی کو لاحق خطرات سے تحفظ حاصل ہوگا۔
تحفظ پاکستان بل کی منظوری کے بعد سینٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے اس بل کی سخت مخالفت کی تھی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔ اپوزیشن کے واک آؤٹ کے باوجود حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کے اتحادیوں نے یہ بل سادہ اکثریت سے منظور کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں