پاکستان ایمبسی انٹرنیشنل اسٹڈی گروپ میں سالانہ ایوارڈ تقریب

انقرہ میں حاجت تپے یونیورسٹی کے کلچرل سینٹر میں پاکستان ایمبسی اسٹڈی گروپ ایوارڈ کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں انقرہ میں پاکستانی باشندوں، پاکستان انٹر نیشنل اسکول میں زیر تعلیم ترک اور غیر ملکی بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ پاکستانی اسکول کو منی اقوام متحدہ بھی کہا جاتا ہے

102592
پاکستان  ایمبسی انٹرنیشنل  اسٹڈی گروپ  میں سالانہ ایوارڈ تقریب

آج انقرہ میں حاجت تپے یونیورسٹی کے کلچرل سینٹر میں پاکستان ایمبسی اسٹڈی گروپ جسے دوسرے الفاظ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کے نام سے یاد کیا جاتا ہے میں ایوارڈ کی سالانہ تقریب منعقد ہوئی جس میں بڑی تعداد میں انقرہ میں پاکستانی باشندوں، پاکستان انٹر نیشنل اسکول میں زیر تعلیم ترک اور غیر ملکی بچوں کے والدین نے شرکت کی ۔پاکستان انٹرنیشنل اسکول جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی طلبا زیر تعلیم ہیں اپنی اسی خصوصیت کی بنا پر انقرہ میں اسے ایک مثالی بین الاقوامی ادارے کی بھی حیثیت حاصل ہے اور اسے منی اقوام متحدہ بھی کہا جاتا ہے۔
اسکول کی سالانہ ایوارڈ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کے ڈائریکٹر غالب گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی گزشتہ سال کی کارگردگی پر روشنی ڈالی اور پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں غیر ملکی اور ترک طلبا کی تعداد میں ہونے والے اضافے اور اسکول کی مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹر نیشنل اسکول انقرہ میں واحد اسکول ہے جہاں پر اتنی بڑی تعداد میں غیر ملکی طلبا اور طالبات زیر تعلیم ہیں۔
اسکول کے ڈائر یکٹر کے خطاب کے بعد اسکول کی پہلی جماعت سے لے کر بارہویں جماعت کے طلبا نے باری باری ٹیبلو اورشوز پیش کیے جنہیں بے حد پسند کیا گیا ۔خاص طور پر پرائمری کلاس کے طلبا کے ٹیبلوز پر شائقین نے دل کھول کر داد دی ۔ شائقین نے سنئیر کلاسز کے طلبا کی جانب سے پیش کیے جانے والے فیشن شو کو بھی بے حد پسند کیا۔
بعد میں سفیر پاکستان جناب محمد ہارون شوکت نے مختلف کلاسز میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا کو میڈل اور شیلڈ سے نواز ہ۔ اس موقع پر پاکستان میں ترکی کے سفیر کے طور فرائض ادا کرنے کے بعد وزارت ِ خارجہ میں بلقان کے شعبے کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر فرائض ادا کرنے والے بابر ہزلان نے بھی سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت کے ہمراہ سنئیر کلاسز کے طلبا میں ایوارڈ تقسیم کیے۔
سفیر پاکستان محمد ہارون شوکت نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسکول کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اسکول انقرہ میں صرف پاکستانی باشندوں ہی کو خدمات فراہم نہیں کرہا ہے بلکہ یہ اسکول ترکی باشندوں کو تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ غیر ملکی باشندوں کو بھی تعلیم کے مواقع فراہم کرہا ہے جوکہ پاکستان ایمبیسی کے لیے باعث فخر ہے۔
یہ تقریب اسکول انتظامیہ کی جانب سے دی جانے چائے پارٹی کے بعد کے بعد اپنے اختتام کو پہنچی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں