وادی تیراہ میں پاک فضایہ کی کاروائی سے 15 دہشت گرد ہلاک
پاکستان کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔فضائی حملے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ فضائی کارروائی کے دوران اسلحے کے بھاری ذخیرے کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ
پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاک افغان سرحد کے قریب وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بماری کی ہے جس کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی۔
یہ بماری کراچی کے ہوائی اڈے پر دہشت گردوں کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی بعد کی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج نے آج علی الصبح پاک افغان سرحد کے قریب واقع وادی تیراہ میں شدت پسندوں کیخلاف فضائی کارروائی کی۔
فضائی حملے میں شدت پسندوں کے 9 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی رپورٹس کے مطابق اس کارروائی میں 15 دہشتگرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
فضائی کارروائی کے دوران اسلحے کے بھاری ذخیرے کو بھی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔