صدرِ پاکستان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری

قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز،صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعوکیا گیا ہے

79533
صدرِ پاکستان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جاری

صدر مملکت ممنون حسین نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین جوصدر منتخب ہونے کے بعد پہلی بار کے پارلیمنٹ سے خطاب کریں گے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
قومی اسمبلی اور سینٹ کے مشترکہ اجلاس میں اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ مسلح افواج کے سربراہان، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور گورنرز،صدر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر، مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی قائدین، غیر ملکی سفارتکار اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
صدر مملکت پارلیمنٹ سے اردو زبان میں خطاب کریں گے، وہ اپنے خطاب سے یہ تاثر دینے کی کوشش کریں گے کہ ریاست کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی کسی بھی جماعت سے کوئی سیاسی وابستگی نہیِں، وہ اپنے خطاب میں ملک کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے کئے گئے اقدامات اور ملک میں جاری جمہوری سفر کے نکات پر بات کریں گے۔
اجلاس کے دوران کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، ریڈزون میں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے کی اجازت نہیں اس کےعلاوہ پارلیمنٹ میں بھی ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علاوہ صرف وہی لوگ داخل ہوسکیں گے جنھیں خصوصی دعوت نامے جاری کئے گئے ہیں۔
پاکستان میں آئین کی شق نمبر 56 کے تحت صدر مملکت نیا پارلیمانی سال شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔
اس خطاب سے قبل ملک کی اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں