باجوڑ ایجنسی میں حفاظتی قوتوں کی چوکیوں پر حملہ

77994
باجوڑ ایجنسی  میں حفاظتی قوتوں کی چوکیوں پر حملہ

پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حفاظتی ذرائع کے مطابق آج صبح شدت پسندوں کے حملے میں ایک سکیورٹی اہل کار ہلاک ہو گیا۔جس کے بعد حفاظتی قوتوں کی جوابی کارروائی میں 14 شدت پسند ہلاک ہو گئے۔
حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پاکستانی سکیورٹی اہل کار ہلاک اور دو شدید زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق سرحد پار افغانستان کے علاقے سے شدت پسندوں نے باجوڑ ایجنسی کے علاقے ناؤ ٹاپ میں قائم پاکستانی حفاظتی قوتوں کی چوکیوں پر بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔
جس پر پاکستانی سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کے دوران توپ بردار ہیلی کاپٹروں سے مدد لی۔جوابی کارروائی میں 14 شدت پسند مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہل کار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
تا حال کسی تنظیم کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی
یا د رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صدر حامد کرزئی کی جانب سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان فوج کی جانب سے افغان علاقوں پر گولہ باری بند کی جائے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں