امریکی انتظامیہ کا پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کا فیصلہ

امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوباما انتظامیہ اور سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ رکا ہوا ہے ۔ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے ابھی بھی اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم یہ ڈرونز حملوں سے گریز کر رہے ہیں

76893
امریکی انتظامیہ کا پاکستان میں ڈرون حملے روکنے کا فیصلہ

پاکستان جہاں پر گزشتہ چند ماہ سے کوئی ڈورن حملہ نہیں ہوا تھا کہ بارے میں معلوم ہوا ہے کہ امریکی انتظامیہ نے پاکستان میں ڈورن حملوں کے پروگرام کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا پروگرام ختم کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اوباما انتظامیہ اور سی آئی اے نے پاکستان میں ڈرون حملوں کا سلسلہ ختم کر دیا ہے اور گذشتہ کئی ماہ سے یہ سلسلہ رکا ہوا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود القاعدہ رہنما مارے جا چکے ہیں اور اب پاکستان کے قبائلی علاقے کے بجائے القاعدہ کی سرگرمیوں کا مرکز یمن اور شام ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر اوباما نے امریکی ملٹری اکیڈمی میں خارجہ پالیسی سے خطاب میں القاعدہ کے خاتمے کیلئے یمن اور صومالیہ میں ڈرون حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا لیکن ان ممالک کے ساتھ پاکستان کا نام نہیں لیا گیا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے افغانستان میں قائم سی آئی اے کے بیس کیمپ کی جانب سے آنے والی معلومات کی بنیاد پر کئے جاتے تھے تاہم امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد یہ انٹیلی جنس شئیرنگ بھی رک جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ڈرون حملے ابھی بھی اپنی پروازیں جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم یہ ڈرونز حملوں سے گریز کر رہے ہیں۔
پاکستان کے عوام موجودہ حکومت پر مسلس ان ڈرون حملوں کو رکوانے کے لیے دباو ڈالتے چلے آرہے تھے اور اب موجود حوکمت نے ان ڈون حملوں کے خاتمے پر سکھ کا سانس لیا ہوگا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں