عمران خان نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

پورے شہر میں سخت سیکورٹی کا انتظام۔ آئندہ کسی کو انتخابات میں دھاندلی کرنے کی جرات نہ ہوگی

65875
عمران خان نے نئے الیکشن کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان چار حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے جن کی پی ٹی آئی نشاندہی کر چکی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بایو میٹرکس نظام لایا جائے تاکہ انتخابات میں دھاندلی حتم ہو جائے۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ 23 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور اس جلسے میں اس سے اگلے جلسے کے مقام کا اعلان ہوگیا۔عمران خان نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ان چار حلقوں کے ووٹوں کی تصدیق کرائی جائے جن کی پی ٹی آئی نشاندہی کر چکی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بایو میٹرکس نظام لایا جائے تاکہ انتخابات میں دھاندلی حتم ہو جائے۔
عمران خان نے اعلان کیا کہ 23 مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں جلسہ کیا جائے گا اور اس جلسے میں اس سے اگلے جلسے کے مقام کا اعلان ہوگیا۔

مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف ڈی چوک میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کارکنوں نے اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر پنڈال سجا دیا ہے۔ جلسے کے شرکاء کیلئے چالیس ہزار کرسیاں اور دریاں بھی بچھا دی گئی ہیں۔
احتجاجی جلسے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو کینٹیرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس کے ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے طلب کی گئی ڈھائی ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری بھی تعینات ہے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے بیس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک انصاف کے کارکنوں کی حفاظت کرے جو ڈٰی چوک پہنچنے کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کر رہے ہیں۔
پاکستان میں انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ شروع ہوگیا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
سلام آباد انتظامیہ نے جناح ایونیو کے اطراف کے تمام راستے بند کردیے ہیں اور ڈی چوک میں جلسے گاہ پر پہچنے کے لیے صرف جناح ایونیو ہی کا راستہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پارٹی پرچم لہراتے ہوئے ہزاروں کارکن ٹولیوں کی شکل میں اتوار دوپہر سے اسلام آباد میں داخل ہونا شروع ہوئے اور پارلیمنٹ کی عمارت اور ایوان صدر کے سامنے مرکزی شاہراہ پر جلسے کے لئے جمع ہوئے۔مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف تحریک انصاف ڈی چوک میں طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ کارکنوں نے اسلام آباد کے شاہراہ دستور پر پنڈال سجا دیا ہے۔ جلسے کے شرکاء کیلئے چالیس ہزار کرسیاں اور دریاں بھی بچھا دی گئی ہیں۔
احتجاجی جلسے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ سیکیورٹی کے پیش نظر ریڈ زون کو کینٹیرز لگا کر بلاک کر دیا گیا ہے۔ وفاقی پولیس کے ساڑھے چار ہزار اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں سے طلب کی گئی ڈھائی ہزار اہلکاروں پر مشتمل نفری بھی تعینات ہے۔ جلسے کی مانیٹرنگ کیلئے بیس سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں۔ جلسے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تحریک انصاف کے کارکنوں کی حفاظت کرے جو ڈٰی چوک پہنچنے کیلئے تمام رکاوٹیں عبور کر رہے ہیں۔
پاکستان میں انتخابات کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاجی جلسہ شروع ہوگیا ہے جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
سلام آباد انتظامیہ نے جناح ایونیو کے اطراف کے تمام راستے بند کردیے ہیں اور ڈی چوک میں جلسے گاہ پر پہچنے کے لیے صرف جناح ایونیو ہی کا راستہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
پارٹی پرچم لہراتے ہوئے ہزاروں کارکن ٹولیوں کی شکل میں اتوار دوپہر سے اسلام آباد میں داخل ہونا شروع ہوئے اور پارلیمنٹ کی عمارت اور ایوان صدر کے سامنے مرکزی شاہراہ پر جلسے کے لئے جمع ہوئے۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں