یوریشیاء ٹنل خدمات کا آغاز کر رہی ہے

یوریشیاء ٹنل خدمات کا آغاز کر رہی ہے

یوریشیاء ٹنل خدمات کا آغاز کر رہی ہے

ایشیاء اور یورپ کے براعظموں کو  پہلی دفعہ  ایک دوسرے سے ملانے  والی یوریشیاء ٹنل کھل رہی ہے۔ اس ٹنل کے خدمات کا آغاز کرنے سے دونوں برّ اعظموں  کی درمیانی مسافت کا دورانیہ کم ہو کر  5 منٹ  رہ جائے گا۔ ٹنل کی تعمیر کا منصوبہ متعینہ تاریخ سے 8 ماہ پہلے مکمل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ یوریشیاء ٹنل دنیا کی سب سے زیادہ گہرائی سے گزرنے والی زمینی راستے کی ٹنل ہے جو سمندر کے اندر سے گزرتی ہے۔ یہ ٹنل  دنیا بھر سے متعدد ایوارڈ حاصل کر چکی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ کے اس شاہکار کی لمبائی 14.6  کلو میٹر ہے اور اسے زلزلے اور سونامی  پروف شکل میں تعمیر کیا گیا ہے۔ ٹنل کے اندر  استعمال کیا گیا اسفالٹ  ساونڈ ،  فراسٹنگ اور فیوژن پروف ہے۔


ٹیگز: