ترکی میں گرین ہاوس کلٹیویشن

ترکی میں گرین ہاوس کلٹیویشن

ترکی میں گرین ہاوس کلٹیویشن

ترکی میں گرین ہاوس کلٹیویشن کا رجحان تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور حالیہ دور میں اس طریقہ کاشتکاری کی مدد سے تجارتی پیمانوں پر سبزیوں ، پھلوں اور پھولوں کی پیداوار دی جا رہی ہے۔ ضلع وان کی تحصیل چالدران میں   کہ جہاں درجہ حرات منفی  40 تک پہنچ جاتا ہے ،گرین ہاوس کلٹیویشن کی مدد سے پیدا کئے جانے والے پھلوں اور سبزیوں کو برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ ان گرین ہاوسز کو جیو تھرمل واٹر ریسورز کے ذریعے  گرم کیا جاتا ہے ۔ چالدران ترکی کے سرد ترین علاقوں میں سے ایک ہے۔ چالدران  میں وزارت خوراک ، زراعت و مویشی بانی کے تعاون سے 34 ہزار مربع میٹر علاقے میں جیو تھرمل گرین ہاوسز قائم کئے گئے ہیں جہاں منجمد کر دینے والی سردی کے باوجود ٹماٹروں کی پیداوار دی جاتی ہے۔

ان گرین ہاوسز میں عام کھیتوں کے مقابلے میں 4 گنا زیادہ پیداوار حاصل کی جا رہی ہے۔  ان گرین ہاوسز کی مدد سے تحصیل کی اقتصادی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہاں پیدا کئے جانے والے ٹماٹروں کو اسپین اور روس  سمیت متعدد ممالک کو برآمد کیا جا رہا ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں بھی کم اراضی سے استفادہ کرنے اور زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے گرین ہاوس کلٹیویشن کے رجحان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ 


ٹیگز: ترکی , گرین ہاوس کلٹیویشن