ترکی کے علاقے توروس کا آسمانی انگور

ترکی کے علاقے توروس سے مخصوص "آسمانی انگور" کو کمروں میں زمین کو چھوئے بغیر لٹکایا جاتا ہے۔ یہ انگور توروس کے سیدھی ڈھلوانوں والی تحصیل حادیم میں پیدا کیا جاتا ہے ۔اسے گھروں کی چھتوں اور سایہ دار جگہوں پر لٹکا کر خشک کیا جاتا ہے اور موسم سرما کے لئے تیار کیا جاتا ہے۔ اس طرح موسم خزاں میں نہایت احتیاط اور محنت کے ساتھ جمع کئے جانے والے اس انگور کی ایک طویل کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔ باغات سے انگور کے گچھوں کو جمع کرنے کے بعد کسانوں کے خود تیار کردہ سایہ دار مقامات پر یا پھر گھروں کی چھتوں سے لٹکا کر سوکھنے کے لئے چھوڑ دیا جاتا۔ انگور کی فصل کے ایک حصے کا رس نکال کر ایک گھاڑے شیرے کی شکل میں پکایا جاتا ہے جسے " پیک مز" کہا جاتا ہے۔ سردیوں میں اس شیرے کا استعمال جسم کو حرارت اور توانائی بخشتا ہے۔

ٹیگز: ترکی , موسم سرما , توروس , آسمانی انگور