10 نومبر 2016 مصطفیٰ کمال اتا ترک کی یاد کا ہفتہ

آج  جمہوریہ ترکی  کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتا ترک  کو ان کی 78 ویں سالانہ برسی کے موقع پر ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے ۔ جنگ چناق قلعے  کے دوران حاصل کردہ کامیابیوں و کامرانیوں کی بدولت مصطفیٰ کمال مرکز توجہ بنے اور جنگ عظیم اوّل  کے اختتام پر سلطنت عثمانیہ کی  شکست  کے بعداور  ملکی زمین پر فاتحین کا قبضہ شروع ہونے  پر انہوں نے ملّت کی قیادت کر  کے  جنگِ نجات لڑی۔ اس  جنگ میں کامیابی  کے نتیجے میں لوزان میں امن معاہدہ طے پایا  ۔  جمہوریہ ترکی کا قیام عمل میں آیا اور مصطفیٰ کمال اتا ترک اس کے پہلے صدر منتخب ہوئے۔ بعد ازاں  مصطفیٰ کمال کو اتاترک کا سرنیم دیا گیا۔ انہوں نے  جمہوریہ ترکی کے قیام کے بعد انقلابی اقدامات کر کے ایک عصری معاشرے کے قیام میں عظیم کردار  ادا کیا۔  آج ہم ان سے جدائی کے ایک اور سال  کے موقع  پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

10 نومبر 2016 مصطفیٰ کمال اتا ترک کی یاد کا ہفتہ

آج  جمہوریہ ترکی  کے بانی اور پہلے صدر مصطفیٰ کمال اتا ترک  کو ان کی 78 ویں سالانہ برسی کے موقع پر ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے ۔ 


ٹیگز: مصطفیٰ کمال اتا ترک