بوزا ایک مشروب ایک ثقافت

بوزا ایک مشروب ایک ثقافت

بوزا ایک مشروب ایک ثقافت

بوزا  ترکی اور وسطی ایشیاء کے جغرافیہ کے بعض حصوں میں موسم سرما میں استعمال  کیا جانے والا  مشروب ہے۔ بوزا مکئی پانی ا ور چینی کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔  موسم سرما میں بوزا پینے کی روایت  عثمانی دور  سے چلتی چلی آ رہی ہے۔  اسے گھروں میں بھی تیار کیا جاتا ہے اور کیفے میں جا کر  بھی پیا  جا سکتا ہے ۔ مارکیٹوں میں بوتل بند بوزا بھی دستیاب ہوتا ہے اور رات کے وقت گلیوں میں پھر کر بوزا بیچنے والے سے بھی خریدا جا سکتا ہے۔ خمیر اٹھے ہوئے اور ہلکے سے تُرش اس مشروب پر دارچینی کا سفوف چھڑک کر اور بھنے چنوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔


ٹیگز: ترکی , بوزا