اسرائیل کا حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا اعتراف
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں "مشتبہ افراد کو ہٹانے کے دعوے کے ساتھ گولی چلائی گئی جو فوجی دستوں کے لیے خطرہ تھے اور ان کے قریب پہنچ گئے تھے

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی کے کچھ حصوں میں فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
ایک تحریری بیان میں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف حصوں میں "مشتبہ افراد کو ہٹانے کے دعوے کے ساتھ گولی چلائی گئی جو فوجی دستوں کے لیے خطرہ تھے اور ان کے قریب پہنچ گئے تھے۔"
بیان میں، جس میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے "جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کی جائے گی" میں اس طرف بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ ہم غزہ کے ہر منظر نامے کے لیے تیار ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں 47,518 فلسطینی جن میں 17,841 بچے اور 12,298 خواتین شامل تھیں، شہید اور 111,612 افراد زخمی ہوئے۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا