ایران میں ہر پانچ اموات میں سے ایک کا سبب فضائی آلودگی

گزشتہ چار سالوں میں اہواز میں فضائی آلودگی کی وجہ سے شہر میں سالانہ اوسطاً ایک ہزار اموات ہوئی ہیں

2236761
ایران میں ہر پانچ اموات میں سے ایک کا سبب فضائی آلودگی

بتایا گیا ہے کہ ایران کے صوبہ خوزستان کے مرکزی شہر اہواز میں ہر پانچ میں سے ایک موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اہواز ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پجمان بختیاری نیا نے ایک پریس کانفرنس میں اس مسئلے کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔

بختیاری نیا نے کہا، "اہواز میں پانچ میں سے ایک موت کا تعلق فضائی آلودگی سے ہے۔"

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ چار سالوں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے شہر میں سالانہ اوسطاً ایک ہزار اموات ہوئی ہیں۔

ایران میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے اہواز تہران اور اصفہان کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔

گردو غبار سے متاثر ہ شہر میں ٹریفک اور منصوبہ بندی کے بغیر  توسیعِ شہر  کو  فضائی آلودگی کی سب سے اہم وجوہات  تصور کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں