شمالی عراق، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک ترک فوجی شہید
ڈائریکٹر کمیونیکیشنز فخرالدین آلتون نے شہید فوجی کے لیے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا
2234005

شمالی عراق میں دہشت گرد تنظیم PKK کے ارکان کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فوجی شہید ہو گیا۔
وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجہ ٹائیگر آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے کارندوں کی فائرنگ کے نتیجے میں فوجی جوان اُفق آکنجی زخمی ہو گیا۔
شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج لیا گیا فوجی تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر نہ ہو سکا اور جام شہادت نوش کر گیا ۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشنز فخرالدین آلتون نے شہید فوجی کے لیے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا۔
آلتون نے اپنی پوسٹ میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں پُرعزم ہونے کا اعادہ بھی کیا۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا