اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کی تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

2232215
اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کی تبادلے کے معاہدے کے تحت 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 3 قیدیوں کے بدلے میں اسرائیل کی طرف سے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قریب واقع عوفر فوجی جیل میں قید 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق رہا کیے گئے قیدیوں میں 69 عورتیں، 20 بچے اور ایک نوجوان شامل ہے۔ رہا کیے گئے فلسطینیوں میں سے 78 کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے سے اور 12 کا تعلق مقبوضہ مشرقی القدس سے ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے فوجی ونگ عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ نافذ ہوتے ہی 3 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ رہا کیے گئے رومی گونین، ایملی دماری اور ڈورون اسٹینبریچر اسرائیل پہنچ گئے ہیں۔

معاہدے کے پہلے مرحلے میں 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا وعدہ کرنے کی وجہ سے تمام نگاہیں اسرائیل پر مرکوز تھیں۔



متعللقہ خبریں