جنگ بندی معاہدے کی بحالی میں ترکیہ کا عمل دخل رہا ہے: حماس

دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ترکیہ ہمیشہ قریبی طور پر شامل رہا ہے

2232379
جنگ بندی معاہدے کی بحالی میں ترکیہ کا عمل دخل رہا ہے: حماس

حماس  سیاسی  بیورو کے رکن محمد نزال نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں  معاہدے تک پہنچنے میں ترکیہ کا کافی عمل دخل رہا  ہے۔

دوحہ میں حماس کے سیاسی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ترکیہ ہمیشہ قریبی طور پر شامل رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ کبھی بھی ان مذاکرات سے دور نہیں رہا اور وہ خاص طور پر حالیہ مہینوں میں ان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، اگرچہ اسرائیل کو ترکیہ کے فعال کردار پر اعتراض ہے لیکن ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ترکیہ کو کسی نہ کسی طرح اس عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

جنگ بندی مذاکرات میں کسی معاہدے تک پہنچنے میں ترکیہ کے  عمل دخل  کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے،نزال نے کہا کہ اگرچہ وہمذاکراتی  میز پر نہیں تھے  لیکن  وہ  مذاکرات کے مستقل اور پرعزم پیروکار تھے اور مسلسل پیش رفت پر نظر رکھتے تھےمذاکرات اور اس کے نتیجے میں ہونے والے معاہدے نے اس مقام تک پہنچنے پر بہت بڑا اثر ڈالا ہے۔



متعللقہ خبریں