سمجھوتے کے باوجود اسرائیلی حملے جاری
اسرائیل نے غزّہ کی پٹّی کے شمال اور غزّہ شہر پر فضائی حملے کر کے 23 فلسطینیوں کو قتل کر دیا
2231230

اسرائیل نے، اتوار کے دن سے فائر بندی کے نفاذ کا اعلان کئے جانے کے باوجود، غزّہ کی پٹّی کے شمال اور غزّہ شہر پر فضائی حملے کر کے 23 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔
ہدف بنائے گئے علاقوں سے شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں اور دھوئیں کے گہرے بادل اُٹھتے دیکھے گئے ہیں۔
فلسطین کی خبر ایجنسی WAFA کے مطابق غزّہ کے 'شیخ رضوان' محلّے پر اسرائیلی فضائی حملے میں 18 اور شہر کے مشرقی محّلے 'الدیراج' کے رہائشی 'نبیہ کنبے' کے گھر پر حملے میں 3 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
غزّہ کے جنوبی شہر خان یونس میں 'اللیہام ' کنبے کے گھر پر فضائی حملے میں بھی 2 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کل شام کے وقت اسرائیل اور حماس کے درمیان، غزّہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے موضوع پر، سمجھوتہ طے پا گیا تھا۔ سمجھوتے کے، اتوار سے، نافذالعمل ہونے کا اعلان کیا گیا تھا۔