حماس: فائر بندی سمجھوتہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

سمجھوتہ، غزّہ کی پٹّی کی پُرعزم اور صابر فلسطینی عوام  پر اسرائیلی حملے بند کروانے اور خونریزی  روکنے کے لئے  کیا گیا ہے: حماس

2231129
حماس: فائر بندی سمجھوتہ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے

حماس نے کہا ہے کہ "ہمارے نزدیک، فائر بندی سمجھوتہ، اسرائیل کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے"۔

حماس نے ٹیلی گرام سوشل میڈیا پلیٹ فورم سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "فائر بندی سمجھوتہ، عظیم فلسطینی عوام کے افسانوی عزم کا اور غزّہ میں ہماری 15 مہینوں سے زیادہ عرصے سے جاری دلیرانہ مزاحمت کا ثمر ہے۔ غزّہ پر حملے بند کرنے کا سمجھوتہ، ہمارے عوام، ہماری مزاحمت، ہماری ملّت اور دنیا کے حُر انسانوں  کی فتح ہے۔ یہ سمجھوتہ، ہمارے عوام کی نجات اور اپنے ملک واپسی  کے، ہدف تک رسائی کی خاطر دشمن کے ساتھ جھڑپ میں ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "سمجھوتہ، غزّہ کی پٹّی کی پُرعزم اور صابر فلسطینی عوام  پر اسرائیلی حملے بند کروانے اور خونریزی  روکنے کے لئے  کیا گیا ہے۔ سمجھوتے سے ہمارا مقصد، قتلِ عام اور تباہی و بربادی کے ہدف سے کی جانے والی جنگوں کے خاتمے کے موضوع پر اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہے"۔

حماس کے بیان میں بحیثیت عوام اور سرکاری سطح پر غزّہ کا ساتھ دینے  والے اور اسرائیلی کاروائیوں کو بے نقاب  کر کے حملے بند کروانے  میں کردار ادا کرنے والے عرب، مسلمان اور دیگر ممالک  کے موقف  کو بھی سراہا گیا ہے۔19 جنوری کو نافذ العمل ہونے والے اس سمجھوتے  کے لئے ثالثوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور قطر اور مصر کی ثالثانہ کامیابیوں کو سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل، غزّہ کی پٹّی پر اکتوبر 2023 سے جاری حملوں میں 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے۔



متعللقہ خبریں