اسرائیل اور حماس فائر بندی سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں
مصر اور امریکہ کی اپیل: اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی سمجھوتے کو پائیدار بنانے کے لئے تمام فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے

تل ابیب کی طرف سے غزّہ میں جاری 460 روزہ نسل کُشی کے دوران اسرائیل اور حماس فائر بندی سمجھوتے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
مصر صدارتی دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکہ کے صدر جو بائڈن اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان کسی سمجھوتے کو پائیدار بنانے کے لئے تمام فریقین کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
مصر کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے مذاکرات کی حالیہ پیش رفتوں پر غور کیا اور کہا ہے کہ فریقین کو رکاوٹیں عبور کرنے اور سمجھوتے تک پہنچنے کے لئے ضروری لچک کی یقین دہانی کروانی چاہیے۔
واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے جاری بے رحمانہ اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک 46 ہزار 645 فلسطینی شہید اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 10 ہزار 12 ہے۔
متعللقہ خبریں

فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے کوئی زبردستی نکال باہر نہیں کر سکتا، محمود عباس
حمود عباس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی