غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے،13 افراد ہلاک
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے علاقے یرموک میں واقع فارابی اسکول پر بمباری کی جس میں7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے
2230873

غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے علاقے یرموک میں واقع فارابی اسکول پر بمباری کی جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔
اس حملے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی حصے میں نصرت پناہ گزین کیمپ کے جنوب میں بھی حملہ کیا۔
اس حملے میں 6 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا