یمنی حوثیوں نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا،11 افراد زخمی
یمن میں حوثی با غیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا جسے انہوں نے "فلسطین 2" کا نام دیا ہے

یمن سے میزائل داغے جانے کے بعد اسرائیل میں لاکھوں افراد پناہ گاہوں میں جمع ہو گئے جبکہ 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ اڈوم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پناہ گاہوں تک پہنچنے کی کوشش کے دوران 11 اسرائیلی زخمی ہوئے ۔
یمن میں حوثی با غیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سری نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزارت دفاع کو سپرسونک میزائل سے نشانہ بنایا جسے انہوں نے "فلسطین 2" کا نام دیا ہے۔
ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی فضائی دفاعی نظام ناکام ہوگیا اور سپرسونک میزائل کامیابی کے ساتھ ہدف تک پہنچ گیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 12 گھنٹوں میں اسرائیل کے خلاف یہ تیسرا حملہ ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایکس اکاونٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یمن سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں سائرن بج رہے ہیں، میزائل کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ یمن سے ملک کے جنوب کی جانب داغا گیا میزاءل تباہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یمن میں حوثی اکثر اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے کرتے رہتے ہیں۔
متعللقہ خبریں

فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے کوئی زبردستی نکال باہر نہیں کر سکتا، محمود عباس
حمود عباس نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ٹیلیفون پر بات چیت کی